لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ متحدہ نہیں مردہ اپوزیشن کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا۔اے پی سی کاشوبری طرح فلاپ اورمنفی ایجنڈا مسترد ہوگیا۔اپوزیشن کے حامی چوروں کاہرراستہ ایوانوں سے نکل کرزندانوں کی طرف جاتا ہے۔اسمبلیاں ان کیلئے پناہ گاہوں کی طرح ہیں اسلئے وہ مستعفی ہونے کی غلطی نہیں کریں گے۔اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد دھونس اوردبائو سے حکومت کواین آراوپرمجبور نہیں کرسکتا۔کپتان عمران خان کاہرفیصلہ پاکستان اورپاکستانیوں کے حق میں ہوتا ہے،وہ چوروں سے چوری کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔چمڑی اوردمڑی بچانے کیلئے سرگرم لوگ منتخب حکومت کیخلاف کسی احتجاجی تحریک کاتصور بھی نہیں کرسکتے۔
متحدہ نہیں مردہ اپوزیشن کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا:سرفرازنیازی
Jun 29, 2019