مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے سات افراد ڈائیریا کا شکار

Jun 29, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مضر صحت دودھ پینے سے گلشن آباد اڈیالہ روڈ کے ایک ہی گھر کے سات افراد ڈائیریا کا شکار ہوگئے ساتوں افراد کو تشویشناک حالت میں بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈائریا کے شکار افراد میں لڑکی سمیت کم عمر بچے شامل ہیں جن میں 12 سالہ ابراہیم ، دس سالہ زہرہ ، سات سالہ مصطفیٰ ، چار سالہ عالیہ ، 12 سالہ یسریٰ ، 22 سالہ خدیجہ اور تین سالہ عبداللہ شامل ہیں ۔

مزیدخبریں