بیرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زائد لے جانے پر پابندی، کرنسی ڈیکلیریشن لازمی، بیگج رولز میں تبدیل

Jun 29, 2019

پشاور، کراچی (آن لائن، آئی این پی) بیرون ملک آنے اور جانے والے مسافروں کے بیگیج رولز تبدیل، مسافروں کے لئے سونا اور قیمتی پتھر اور غیر ملکی کرنسی کی معلومات درج کرنا لازم ہوگا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیگیج رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں آنے والے اور جانے والے تمام مسافروں کو اب ایک فارم پر کرکے حوالے کرنا ہوگا جس میں سامان کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ مسافر کو اپنی بھی تمام تفصیلات دینا ہوں گی۔ مسافر کا نام، جنس، تاریخ پیدائش، پاسپورٹ نمبر اور قومیت دینا ہوں گی۔ یہ بھی بتانا ہوگا کہ کس ملک سے آمد یا ہوئی ہے یا پھر کس ملک کا قصد ہے جس ملک سے آرہے ہیں وہاں پر کس مقصد سے گئے تھے، یہ ذاتی سفر تھا، سیاحت کے لیے تھا یا کاروباری مقصد کے لیے۔بتانا ہوگا بیگیج میں کوئی ممنوعہ اشیائ، ہتھیار، سیٹلائٹ فون یا منشیات تو نہیں ہیں۔ سونااور قیمتی پتھر ہمراہ ہیں۔بیرون ملک جانے والے مسافر کوغیر ملکی کرنسی ڈیکلیریشن حاصل کرنا لازمی قراردے دیا ہے ، بیرون ملک جانے والے مسافر کودس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی،تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر کے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کردیا گیا،بیرون ملک جانے والے مسافر کوغیر ملکی کرنسی ڈیکلیریشن حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، بیرون ملک جانے والے مسافر کودس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی،نئے قوانین کے تحت مسافر کو کسٹم کرنسی ڈیکلیریشن لازمی جمع کرانا ہوگی،مسافر کو تحریری طور پر دس ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی اجازت لینا ہوگی ،اٹھارہ سال سے کم عمر مسافر کو پانچ ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ شیر خوار بچے کیلئے پانچ سو ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی، جس کیلئے ڈیکلیریشن لازمی قرار دیا ہے، مسافر کو کسٹم کرنسی ڈیکلیریشن فارم لازمی جمع کرانا ہوگا۔

مزیدخبریں