اربا ب اقتدار کی خو د غرضی معاشی بحران کا سبب ہے ۔ شاہ عبد الحق

کراچی (نیوزرپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ اربا ب اقتدار کی خو د غرضی ،بے حسی اور نا اہلی کے سبب پا کستا ن بحرانی کیفیت کا شکارہے ۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ حکمراں اللہ کی طر ف رجو ع کر نے بجائے اغیارکے سا منے دست ِسوال دراز کئے ہوئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کی طرزِ حکومت کے دعویداروں نے تبدیلی کے نام پر عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے ۔ حکمراں ’’ گھبرانا نہیں ہے ‘‘ کی تلقین کے ساتھ آئی ایم ایف کی پالیسی پر پیٹرول،بجلی ،گیس کی قیمتوں اور ٹیکسز میں مزید اضافہ کر کے عوام کا خون نچوڑرہے ہیں ۔ انہوں نے میمن مسجد جوڑیا بازار میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہبیرونی امداد کے باوجود معاشی بد حالی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے ایسالگتا ہے ملک کو درپیش مسائل کے اسباب میں ملک میں توہین ِ رسالت کی مرتکبہ کو آزادی ،بیرونی دبائو پر سزائے موت اور شرعی قانون میں ممکنہ تبدیلی،حکمرانوں کی دین سے دوری ملک میں معاشی بحران عذاب کی ایک صورت لگتی ہے۔شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے موقع پر قوم کو سبز باغ دکھانے والے ہی وبال جان بنتے جا رہے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ڈالر ،گیس و بجلی کی بڑھتی قیمتیں بحران کی نشاندہی کر رہی ہیں۔حکومت کی جانب سے مہنگائی قابو کرنے کے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن