حج آپریشن 5جولائی سے شروع 5اگست کو ختم

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان سے حج آپریشن 5جولائی سے شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج آپریشن 5جولائی سے شروع ہوگا جو 5 اگست کو اختتام پذیر ہوگا،پہلی مرتبہ پاکستانی حجاج کے لیے پاکستان سے ہی سعودی امیگریشن کا عمل بھی متعارف کرایا جارہا ہے یعنی سعودی عرب اترنے کے بعد حجاج کو امیگریشن کائونٹر پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ وہ سیدھے بیگیج بیلٹ پر جا کر اپنا سامان لیں گے اور باہر نکل جائیں گے،اس مرتبہ یہ سہولت صرف اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے حجاج کو ملے گی جبکہ آئندہ برس سے یہ سہولت کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کو بھی دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...