لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے آ گاہی سیریزکی ساتویں اینیمیٹڈ مختصر فلم’’جبری شادیاں‘‘ ریلیز کردی۔فلم میں پبلک سروس پیغام دیا گیا ہے جس میں خواتین کو انکے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔یادرہے کہ مذکورہ فلم سیریز 66 ویں کانز لائنز انٹرنیشنل فیسٹول آف کریٹو یٹی کیلئے نامزد کی گئی تھی۔ فلم میں جبری شادیوں سے بچنے اور شادی ہونے کی صورت میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے قانونی مدد بارے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ فلم کو شائقین کی طرف سے بہت اچھا رسپانس ملاہے ۔