لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ٹی وی پر کرکٹ ورلڈ کپ کی کمنٹری اردو زبان میں نشہ نہ کرنے کے معاملے پر منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کو درخواست گزار کا موقف سن کر سات دن میں فیصلہ کرنیکا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایم ایچ جوئیہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں کرکٹ ورلڈ کپ کی سرکاری ٹی وی پر اردو کمنٹری نشر نہ کرنے کے اقدام کو چلنج کیا گیا درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سرکاری ٹی وی کا بنیادی مقصد پاکستان کے شہریوں کو اطلاعات اور تفریح مہیا کرنا ہے درخواست گزار نے حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے لیکن سرکاری ٹی وی پر ورلڈ کپ کے میچز انگریزی زبان میں کمنٹری نشر کی جا رہی ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ سرکاری ٹی وی انتظامیہ کو ورلڈ کپ کے تمام میچز کی کمنٹری اردو زبان میں نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔