لیڈز(سپورٹس رپورٹر) عالمی کپ ہیڈنگلے لیڈز کے مقام پر اب تک 42 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ میزبان انگلینڈ ٹیم نے ان میں سے 21 میچز میں حریف ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ اس میدان میں سب سے پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 5 ستمبر 1973ء کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جبکہ آخری میچ رواں ورلڈ کپ کا 21 جون 2019ء کو کھیلا گیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس میدان میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کھیلا گیا تھا جن میں انگلینڈ نے 54 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیڈز کے ہیڈنگلے گراونڈ میں پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس کو شاندار باولنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 36 رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ بیٹنگ میں سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا کو اس میدان میں سب سے بڑی 152 رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس میدان میں انگلینڈ نے سب سے زیادہ 351 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سب سے کم سکور کا ریکارڈ بھی انگلینڈ کے پاس ہے جس نے 1975ء میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صرف 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی اس میدان میں چار میچز کھیل رکھے ہیں اور انہیں اس میدان میں 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کو ہیڈنگلے میں ناقابل شکست 102رنزبنانے کا اعزاز حاصل
Jun 29, 2019