ویسٹ انڈیزکے برتھویٹ کو میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد

ٓلیڈز(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز آل راونڈ برتھ ویٹ کو بھارت کے خلاف میچ میں امپائر کے ساتھ بحث مہنگی پڑ گئی۔ آئی سی سی میچ ریفری کی جانب سے ویسٹ انڈیز کھلاڑی برتھویٹ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ برتھ ویٹ نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں امپائر کے فیصلے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ برتھ ویٹ کے اس عمل سے ایک پوائنٹ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ کا آغاز ستمبر 2016 میں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن