ماہ جون میں اب تک 17 ہزار711 گاڑیوں کا چالان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس نے جون میں اب تک17 ہزار711 گاڑیوں کے چالان کرکے 56 لاکھ41 ہزار850 روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبرشاہ نے ڈرائیوروں کو ہدائت کی کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈرائیونگ کے دوران ماسک ،گلوز کا استعمال یقینی بنائیں عوام میں کورونا وائرس سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج چالان برانچ حماد شعیب نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10812،ہیلمٹ نہ پہننے پر2068،غلط پارکنگ پر 138،موبائل فون سننے پر 294،بغیر ڈرائیونگ لائسنس 930،کالے شیشوں پر 365،ون وے کی خلاف ورزی پر 501،سگنل توڑنے پر 504، بغیر رجسٹریشن پر 477اور دیگر ٹریفک وائلیشن پراب تک ٹوٹل 17711چالان کئے ٹریفک لا انفورسمنٹ کیساتھ عوام میں کورونا وائرس سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن