کراچی (نیوزرپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما مولانا حیدر عباس عابدی نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات تاریخ انسانیت کے مشکل ترین حالات ہیں ملک بھر میں سال دو سال اور دس سال سے زائد عرصے سے بھی لوگ لاپتہ ہیں ملک بھر کی طرح کراچی سے بھی پندرہ لوگ لاپتہ ہیں دنیا کے مختلف ممالک سمیت ہمارے یہاں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کو رہا کیا گیاہمارے لاپتہ افراد کو اس دوران بھی رہا نہیں کیا گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی اویس،شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کے علمدار حسین سمیت لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ عید پر ہمیں امید تھی کہ شاید ہمارے پیارے اب واپس آجائیں لیکن عید پر بھی انہیں رہا اور بازیاب نہیں کرایا گیااگر لاپتہ افراد کسی لاقانو یت میں ملوث ہیں تو ان کو عدالتوں میں پیش
حکومت لاپتہ افراد شیعہ افراد کو جلدبازیاب کرائے‘ حیدر عباس عابدی
Jun 29, 2020