لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے یونین کمیٹی 16 کے چیئرمین نے مراد واہن محلہ کو گندے پانی میں ڈبودیا، ماہانہ لاکھوں روپے بجٹ کے باوجود علاقہ مکین بنیادی سہولیات سے محروم، علاقہ مکینوں نے گندہ پانی نیکال نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے یوسی چیئرمین انیس بھٹو کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر کامران جتوئی، عدیل میرانی و دیگر کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ شہر کے اہم علاقے مراد واہن میں گزشتہ 15 روز سے گندہ پانی تالاب کی صورت میں جمع ہے جبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کردیا ہے، متعدد بار یوسی چیئرمین انیس بھٹو اور وائس چیئرمین ماجد بروہی کو شکایتیں کرچکے تاہم ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی جنہوں نے مراد واہن محلہ کو مکمل طور نظرانداز کرکے اپنے دفاتر پر محدود ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یوسی کو ماہانہ لاکھوں روپیوں کی بجٹ فراہم کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود علاقہ مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ بلدیہ کے صوبائی وزیر، میئر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ و دیگر سے اپیل کی کہ گندہ پانی نیکال کرکے یوسی چیئرمین انیس بھٹو اور وائیس چیئرمین ماجد بروہی کے خلاف کاروائی کرکے رلیف فراہم کیا جائے۔
لاڑکانہ ،یونین کمیٹی 16 کے چیئرمین نے مراد واہن محلہ کو گندے پانی میں ڈبودیا
Jun 29, 2020