لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ کورونا سیمپلنگ ٹیم نے لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں سے پہلے مثبت آنے والے اور کورونا کی علامتیں ظاہر ہونے پر 118 افراد کے سیمپلز لے کر لیباریٹری بھجوائے تھے جن میں سے 21 افراد کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 258 ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 229 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں، 6 مریض چانڈکا اسپتال کے کورونا آئی سی یو وارڈ اور 2 مریض ہائی ڈپینڈینسی وارڈ میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، گزشتہ روز کورونا میں مبتلا مزید 25 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1239 ہوگئی ہے، دوسری جانب محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے مزید 75 افراد کے سیمپلز لے کر لیباریٹری بھجوا دیئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آج آنے کے امکان ہیں۔