سکھر(بیورورپورٹ)سال بھر کی خاموشی اور جون کے اختتام سے قبل ہی سرکاری بجٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے سرکاری افسران نے ٹھیکیداروںکو شہر میں ترقیاتی کاموں کا خیال آگیا گذشتہ پانچ سالوں سے سڑکوں پر کبھی مٹی نہیں ڈالی گئی تھی اب وہاں پر استر کاری اور پتھر ڈالنے سمیت سڑکوں کی فٹ پاتھوںپر پہلے سے منظور شدہ پراجیکٹ کی ٹف ٹائلز بھی لگائی جا رہی ہے تاکہ جعلی اور بوگس بلز بنا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جا سکے شہر کے کئی مقامات پر گذشتہ سال تعمیر ہونے والے سڑکیں کھود کر دوبارہ تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ بجٹ کو کرپشن کر کے فوری ختم کیا جا سکے ، شہر میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر استر کاری اور تعمیر شدہ سڑکوں پر کھدائی کر کے دوبارہ تعمیرات پر شہری حلقوں میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر سرکاری خزانے کے بے دریغ کرپشن استعمال کرنیوالے سرکاری افسران اور ان کا ساتھ دینے والے ٹھیکیداروں کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔