نارنگ منڈی:ر ائس ملز مالکان کی سرزنش پر منشی نے زہریلی گولی کھالیں ‘ہسپتال منتقل

نارنگ منڈی(نامہ نگار)سالانہ آڈٹ میں فرق ہونے پر ر ائس ملز مالکان کی سرزنش اور سنگین نتائج کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ ہو کر چھ بچوں کے پچپن سالہ ملازم باپ منشی احمد رضا نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اور نارنگ سرکاری ہسپتال انتظامیہ نے کوئی طبی امداد دینے کی بجائے اسے لاہور ریفر کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر فوری طور پر نارنگ ہسپتال میں معدہ واش کیا جاتا تو مریض کی زندگی بچائی جا سکتی تھی شہریوں نے مقامی سرکاری ہسپتال کی مجرمانہ غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے بتایا جاتا ہے کہ متوفی ایک معروف رائس ملز میں بطور منشی کام کرتا تھا اور ملز کے سالانہ آڈٹ میں غبن کا انکشاف ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...