اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے بجٹ میں صنعتکاروں کو مزید ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔قومی اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل بجٹ میں مزید ٹیکس رعایتیں شامل کی جائیں گی۔حکومت نے صنعت کاروں کو ٹیکس میںرعایت دینے کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں کیا ۔ حکومت نے قبل ازیں بجٹ میں تجویز کی گئی کچھ تبدیلیاں بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجنیئرنگ سروسز سے اب 8فیصد کے بجائے 3فیصد انکم ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات مہنگی‘حکومت کا صنعتکاروں کو مزید ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ
Jun 29, 2020