اسلام آباد(اے پی پی) مئی 2020 کے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات میں 98.54 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی درآمدات کا حجم 6.5 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2019 کے دوران درآمدات کے مقابلہ میں مئی 2020 کے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 436.2 ملین ڈالر یعنی 98.54 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔