لوٹ مار ایسوسی ایشن شاید ابھی تک کسی مغالطے کا شکار ہے ،فیاض چوہان

لاہور+ راولپنڈی (نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کی اسمبلی میں رُل غزل کا اپنے ٹویٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار سے علیحٰدگی کے باوجود آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن شاید ابھی تک کسی مغالطے کا شکار ہے نارووال کے ارسطو اپنی کم فہمی میں رُل غزل کو غلط رنگ دے گئے احسن اقبال کو کہنا یہ چاہئے تھا کہ پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنے والا شریف خاندان، عوام پر اعدادوشمار کا جادو چلا کر بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والا اسحاق ڈار، نوعمری میں ارب پتی بن جانے والے کرپٹ شریف خاندان کے سپوت، آنکھوں پر اندھی عقیدت کی پٹی چڑھائے آلِ شریف کے حواری اور اعلیٰ تعلیمی اسناد کے باوجود آلِ شریف کی منشی گیری کرنے والے کاہنہ کاچھہ کے ارسطو رُل گئے ۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عشروں تک پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے باوجود اپنی کرپشن کا ڈھٹائی سے دفاع کرنے والوں کی دیدہ دلیری پر حیرت ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکل حالات سے جلد نکل آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...