بھارتی پولیس نے ٹرانسپورٹرز کو سرینگر میں احتجاجی مارچ کی اجازت نہیں دی

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کو احتجاجی مارچ کی اجازت نہیں دی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر جموں۔لداخ ٹیکسی سروس اونرز اینڈ ڈرائیورز یونین کے بینر تلے ٹرانسپورٹرز سرینگر کے پریس انکلیو میں جمع ہوئے۔ وہ حکام سے مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں سرینگر۔ جموں اور سرینگر۔لداخ شاہراہوں پراپنی سروس دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ ٹرانسپورٹرز کے لئے مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔تاہم پولیس نے مظاہرین کو مارچ کرنے کی اجازت نہیں دی۔یونین کے صدر وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ حکام کو ٹرانسپورٹرز کی حالت زار کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے جو لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ٹرانسپورٹ انڈسٹری خصوصا پبلک ٹرانسپورٹ کا شعبہ اگست 2019 سے رکا ہوا ہے۔ وسیم اشرف بٹ نے کہاکہ کوئی بھی ٹرانسپورٹرز کی فلاح و بہبود کے لئے فیصلہ کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتا۔ٹرانسپورٹرز کا کہناہے کہ وہ گزشتہ سال اگست سے مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اہل خانہ کے لیے روزی روٹی کمانے کے قابل نہیں رہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن ہمیںسروس دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...