متحدہ عرب امارات کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کرنیکا فیصلہ

Jun 29, 2020

دبئی( آن لائن) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے ریاست میں کرونا احتیاطی تدابیر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر کم سے کم ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر اْس نے دوبارہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تومزید جرمانے کے ساتھ 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

مزیدخبریں