اسلام آباد(اے پی پی) کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعت بحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ برآمدات میں کمی سے 25 فیصد کارکنوں کا روزگار ختم ہوا ہے اور اگر صورتحال چند ماہ اور جاری رہی تو مزید 25 فیصد کا رکن روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن ( پی ایس جی اے) سابق صدر حسین چیمہ اور وژن ٹیکنالوجیز کے سی ای او احسن نعیم چیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وباء کے باعث برآمدی آرڈرز کی معطلی اور منسوخی کی وجہ سے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی صنعت کے گودام تیار مال سے بھرے پڑے ہیں ۔