پسرور:پولیس کی کارروائی پرساتھی خواتین کادھاوا،کانسٹیبل کی درگت، ملزم چھڑوا لیا

پسرور(نامہ نگار) محلہ ککے زئیاں پسرور کے تھانہ سٹی کے اہلکاروں کی مین بازار میں کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔جس پر ملزم کے ساتھی کی ٹیلی فون کال پر کچھ نامعلوم خواتین وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے مبینہ طور پر ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوا کر کانسٹیبل کی درگت بنا ڈالی،لوگوں کا ہجوم لگ گیااور چوک محلہ ککے زئیاں میں رش کی وجہ سے ٹریفک بھی بند ہو گئی۔ پولیس اہلکار مبینہ طور پر خالی ہاتھ واپس تھانے چلے گئے ۔دوسری طرف پولیس کا مؤقف ہے کہ منشیات کا ملزم چھڑوانے کی اطلاع خلافِ واقعہ ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ جمعہ 26جون کو بعد نماز مغرب پیش آیا ۔

ای پیپر دی نیشن