کراچی(نیٹ نیوز)پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ مہوش حیات نے روضہ رسولﷺ پر حاضری کی اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔ انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مسجد النبویﷺ کے احاطہ میں گنبدِ خضریٰ کے قریب لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔مہوش حیات نے اپنے پیغام میں ایک شعر تحریر کیا جو کچھ یوں ہے،
اے مدینے کے زائر خدا کے لیے
داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا
بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جائے گا
میرے مْحتاط آنسو چھلک جائیں گے
انھوں نے مزید پوسٹ کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان مقدس اور مبارک لمحات کو دوبارہ دیکھنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔