دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری ، مریضوں کی تعدادایک کروڑ2 لاکھ سےزائدہوگئی

Jun 29, 2020 | 12:14

ویب ڈیسک

 دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری ، مہلک وبا سے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار410 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ2 لاکھ 43 ہزار859 سے تجاوزکرگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 5لاکھ 4410ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ2لاکھ  سےتجاوز کرگئی۔ امریکا  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ، امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 437افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 77ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 254 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 568زندگیاں نگل چکا ہے۔ روس میں کل اموات 9 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 437 ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ں کورونا سے 16 ہزار 487 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 197ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 550ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 151ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 850متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 343ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 317ہلاکتیں جبکہ کیسز 2 لاکھ 79 ہزار 419رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا  سے اموات کی تعداد 5 ہزار 509ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 71ہزار 982 ہو گئے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 738 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 310رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 508 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 22 ہزار 669 ہو گئے۔ میکسیکو میں اموات کی تعداد 26 ہزار648 ہو گئی جبکہ کورونا کیسز 2 لاکھ 16ہزار 852ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 551 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82ہزار 493 تک جا پہنچی ہے۔ چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ 
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 85 ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں قرنطینہ میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 347کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ56 ہزار634 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں