اسلام آباد( نو ائے نیوز ) قومی تعلیمی مقابلہ میں پہلی تین پوذیشنیں حاصل کرنے والے اختراع کاروں (Innovators) کا اعلان بروز اتوار اگنائیٹ (MoITT)کی جانب سے ویڈیولنک کے ذریعے منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام امین الحق کی جانب سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے سیکریٹری شعیب احمد صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تعلیم اور خواندگی پر COVID-19 پھیلنے کے اثرات کو کم کرنے کے لئے این آئی سی کراچی کے توسط سے اگنائیٹ (MoITT)Ignite کے ذریعے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو مقابلے کا آغاز کیا گیا تھا۔ سب سے پہلے نمبر پر آنے والے اختراع کار کو 15لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا جس نے ون لائنر سلوشن کا آئیڈیا فراہم کیا۔ جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبرپر ون لائنر سلوشن فراہم کرنے والے اختراع کاروں کو 10لاکھ اور5لاکھ روپے بالترتیب بطور انعام دیے گئے۔ اس انعامی رقم کی فراہمی کا مقصد ان نمایاں کارکردگی کے حامل اختراع کاروں کے خصوصی آئیڈیاز کیلئے وہ بنیادی رقم کی فراہمی ہے جس کو استعمال میں لاتے ہوئے وہ اپنی پراڈکٹس اور سروسز کومزید ترقی دے سکیں۔ قومی تعلیمی مقابلہ کیلئے پاکستان بھر سے 150درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواست دینے کے مرحلے کے دوران تربیت اور رہنمائی کے 15آن لائن سیشنز کا انعقاد کیا گیا تا کہ اختراع کاروں، ماہرین تعلیم اور ٹیکنالوجسٹ کو مقابلہ میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ معروف ٹیکنالوجی کے ماہر اساتذہ اور صنعت کاروں نے 150 آئیڈیاز میں سے بہترین 25 نظریات کا انتخاب کیا جن کو انڈسٹری لیڈرز نے سیمی فائنل کیلئے منتخب کیا جس کا انعقاد 26اور27جون 2020کو ہوا۔ سیمی فائنل میں 10آئیڈیاز کو گرینڈ فائنل کیلئے منتخب کیا گیاجن میں سے کوئی سے بھی تین آئیڈیاز کو پہلی ، دوسرے اور تیسری پوذیشن کیلئے منتخب کرنا تھا۔ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے سیکریٹری جناب شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ہم فورتھ انڈسٹریل ویو ٹیک کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے ہر سیکٹر میں تبدیلی کیلئے کمر بستہ ہیں۔ ہمیں جدت طرازی کے مزید مقابلوں کا انعقاد کرنا چاہیے تا کہ مزید نئے آئیڈیاز منظر عام پر لائے جا سکیںجو Covid-19اکے منفی اثرات کو ذائل کرنے میں مددگار ثابت ہو نگے۔ سید جنید امام ، سی ای او اگنیٹ نے فاتحین کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اختراع کار فراہم کی جانے والی رقوم کو اپنی پراڈکٹس اور سروسز کی ترقی کیلئے استعمال کریں گے تاکہ ان آئیڈیاز کے معاشرے پر با معنی اثرات مرتب ہو سکیں۔
آئی ٹی منسٹر ی کے تحت ہونیوالے "قومی تعلیمی مقابلہ "2020کے فاتحین کا اعلان
Jun 29, 2020