اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) این سی اوسی نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7288 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،1070 مارکیٹوں اور 1234 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 3252 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، خیبرپختونخوا میں 105 گاڑیاں اور178 دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے ،پنجاب میں 2172 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں 816گاڑیاں اور718 دکانیں سیل کی گئیں ، آزاد کشمیر میں 390 خلاف ورزیاں،63 گاڑیاں اور53 دکانیں سیل وجرمانے کئے گئے ، اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں 786 خلاف ورزیاں،203 گاڑیاں اور95 دکانیں سیل جرمانے کئے گئے ،اعلامیہ میں کہاگیاکہ گلگت بلتستان میں 183 خلاف ورزیاں , 88 دکانیں، 23 گاڑیاں سیل جرمانے عائد کئے گئے ،سندھ میں 489 خلاف ورزیاں،22 گاڑیاں اور24 دکانیں سیل جرمانے عائد کئے گئے