کراچی (اسپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ خدائے بزرگ و برتر سید منور حسن کے درجات بلند کرے۔انہوں نے گہرے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی سیاست ایک نڈر، وضع دار اور منافقت کو رد کرنے والے رہنما سے محروم ہوگئی۔واضح رہے کہ سابق امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سید منور حسن بروز جمعۃ المبارک نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال میں 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
شاہد آفریدی کا سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
Jun 29, 2020