شمالی افریقی ملک الجیریا میں کورونا وائرس کی وباءبرقرار رہنے تک زمینی، فضائی اور سمندری حدود بند رکھی جائیں گی۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر عبدالمدجد تیبیون نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ کورونا وائرس کے اختتام تک تمام زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ الجیریا نے وسط مارچ سے پڑوسی ممالک کے ساتھ زمینی، فضائی اور سمندری حدود بند کر رکھے ہیں۔ الجیریا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 305 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد13,273ہو گئی اور 897 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔