گوجر خان (نامہ نگار)گوجرخان میں گزشتہ چند دنوں سے مذہبی حوالے سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر اس حساس ایشو کو امن و امان کا مسئلہ بنانے سے بچانے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے بار ہال گوجرخان میں اہل سنت اور اہل تشیع کے نمائندہ افراد پر مشتمل دونوں کمیٹیوں کا طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر پہلو پر تفصیلی غور وفکر کیا گیا اتفاق رائے سے بار ایسوسی ایشن کے صدر آغا محمد نعمان منیر ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری عدیل وہاب کو دونوں کمیٹیوں کا کنوینیر مقرر کیا گیا اجلاس میں اہل تشیع حضرات نے سید علی خامنہ ای کا فتوی پیش کیا جس میں انہوں نے خلفائے راشدین ، صحابہ کرام ، امہات المومنین ، اہلسنت عظام اور مقدسات اہل سنت کی توہین کوحرام قرار دیا اجلاس میں طے پایا کہ کہ کوئی فرد کسی دوسرے مسلک کی توہین تضحیک اور کافر قرار دینے کا حق نہیں رکھتا سوشل میڈیا پر اس حوالے سے سے کوئی انٹرویو نہیں دیا جائے گا دونوں کمیٹیوں کے ہر اجلاس کے بعد بار ایسوسی ایشن گو جرخان باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گی اس موقع پر پر ڈی ایس پی گوجرخان پر حملہ فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے حملہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔