مری(نامہ نگار خصوصی) جھیکاگلی بازار میں چور کراکری کی دوکان سے پونے دولاکھ روپے کی نقد اڑا لے گیا ۔چوکیدار کی آمد پر ملزم فرار ہو گیا ۔اس طرح جھیکا گلی بازار میںرطیبہ کراکری پر ہفتے کو سحری کے وقت جب چور دوکان میں داخل ہوکر ایک لاکھ 75 ہزار روپے اڑانے کے بعدمزید رقم کی تلاش کررہا تھاکہ اچانک بازارکاچوکیدارشک پڑنے پر موقع پر پہنچ گیا جس دیکھتے ہی چور موقع سے فرار ہو گیا،۔کراکری سٹور کے مالک شمس العارفین نے الزام لگایا کہ ہل ڈھولو کے ایک شخص نے یہ چوری کی واردات کی ہے جو اس سے قبل بھی چوری کی متعدد وارداتیں کرچکا ہے اور چوروں کے ایک بڑے گروہ سے اسکا تعلق ہے۔ مرکزی انجمن تاجران مری اور متاثرہ شخص نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی وارداتوں کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں اور پولیس گشت کو یقینی بنایاجائے اورر فوری طور پر چوراور اسکے گروہ کو گرفتارکرکے تاجرکی چوری کی گئی رقم واپس کروائی جائے اور سخت قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ چوروں کے اس گروہ اور اسکے سرغنہ کو گرفتارکیاجائے تاکہ چوری کی وارداتیں ختم ہوسکیں،مری پولیس نے اگر فوری چوروںکیخلاف کاروئی نہ کی تو مرکزی انجمن تاجران مری شدید احتجاجی مظاہرہ کریگی۔