چیف جسٹس پٹرول کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کا ازخودنوٹس لیں: سلطان محمود ملک

Jun 29, 2020

ملتان (نیوز رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ کر کے اربوں روپے کا فائدہ اٹھانے والے چینی، آٹا مافیا کے بھائی ہیں اب خزانے سے کرپشن نہیں عوام کے جیبوں سے ڈائریکٹ کرپشن کے راستے کھول دئے گئے، چیف جسٹس پٹرول کی قیمتوں میں رات رات بھاری اضافہ کا ازخود نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے قومی تاجر اتحاد کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سلطان محمود ملک، چودھری شوکت علی خان، ملک اقبال جاوید، ملک اکرم سگو نے کہا حکومت نے بغیر اوگرا کی اجازت سے راتوں رات 25 روپے لیٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے کن لوگوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا قوم جاننا چاہتی ہے۔ اس موقع پر صدر قومی تاجر اتحاد سلطان محمود ملک نے کہا حکومت نے نے بجٹ کے نفاذ سے پہلے ہی منی بجٹ لاگو کر دیا۔

مزیدخبریں