برسلز میں سینکڑوں افرادکااسرائیل کی جانب سےفلسطینی علاقوں پرمجوزہ قبضےکےخلاف احتجاجی مظاہرہ

Jun 29, 2020 | 17:09

ویب ڈیسک

بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوںپر مجوزہ قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اس احتجاج کا اہتمام بیلگو فلسطینین( Belgo-Palestinienne )تنظیم نے کیا تھا۔
مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین کے بارے میں توسیع پسندانہ عزائم کبھی بھی مخفی نہیں رہے اور مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اس کا منصوبہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس سے پہلے پچیس یورپی ملکوں کی پارلیمنٹ کے ایک ہزار سے زائد اراکین نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے مجوزہ قبضے کو مسترد کر دیا اور اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں