لاہور29(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دو جولائی کو شہباز شریف کو انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ سے کرونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سائنسز کے ڈائریکٹر شہباز شریف کی کرونا کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں سات جولائی تک توسیع کر دی ,عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی سات جولائی تک توسیع کر دی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سرادر احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی .اس موقع پر جسٹس سردار احمد نعیم نے استفسار کیاکہ شہباز شریف کی طرف سے کیا نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔؟ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایاکہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی ہے۔ شہباز شرہف وکیل نے بتایاکہ شہباز شریف کینسر کے مریض ہیں انکی ریکوری آہستہ ہوتی ہے۔ شہباز شریف کرونا کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں۔چودہ دن گزرنے کے باوجود شہباز شریف کو کرونا کی علامات موجود ہیں۔عدالت نے استفسار کیاکہ ضمانت منظور ہونے کے بعد سات دن تھے ,ان سات دنوں میں مچلکوں پر دستخط کیوں نہیں کرائے گئے ؟ شہباز شریف کے وکیل نے بتایاکہ شہباز شریف نے دستخط کرنے لاہور ہائیکورٹ آنا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کا کرونا پازیٹو آ گیا۔ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔شہباز شریف کے وکیل نے بتایاکہ ایک سال دو ماہ ہو گیے ہیں نیب منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر نہیں کر رہے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ لاہور میں کون کون سی لیبارٹریز کرونا کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔؟ شہباز شریف وکیل نے بتایاکہ شوکت خانم اور زینت لیب اور دیگر کرونا کے ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ شہباز شریف کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود ملک میں واپس آئے۔ نیب وکیل نے عدالت کوآگاہ کیاکہ شہباز شریف نے تو مچلکوں پر بھی دستخط نہیں کیے, شہباز شریف نے 25 جون کو کرونا کا ٹیسٹ کروانا تھا لیکن نہیں کرایا گیا۔ اس طرح تو شہباز شریف ٹائم مانگتے جائیں گے۔ اگر عدالت مناسب سمجھے تو حاضری معافی کی درخواست منظور کر کہ دلائل سن لیں۔شہباز شریف کی عدم موجودگی میں کیس سن کر فیصلہ کر دے .دورکنی بینچ نے دو جولائی کو شہباز شریف کو انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ سے کرونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیتے ہوئے انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سائنسز کے ڈائریکٹر شہباز شریف کی کرونا کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدیات جاری کردیں ۔عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں سات جولائی تک توسیع کر دی ,عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی سات جولائی تک توسیع کر دی۔