لاہور (کامرس رپورٹر)نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت کی طرف سے قرضوں کی واپسی کے لیے بینکنگ سیکٹر سے 24 کھرب 60 ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا شڈول تیار کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے پرانے قرضے واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کے لیے تین ماہ کے دوران منی مارکیٹ سے 24 کھرب 60 ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا ٹارگٹ رکھا ہے .جولائی سے ستمبر کے اختتام تک حکومت نے مجموعی طور پر 27 کھرب 72 ارب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔ نئے قرضوں کے لیے حکومت کی طرف سات مرتبہ ٹرثری بلز نیلام کیے جائیں گے جس سے مجموعی طور پر 12 کھرب روپے کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس دوران مجموعی طور پر 12 کھرب 60 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کرنے ٹارگٹ بھی رکھا گیا ہے نئے مالی سال کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات کے لیے بھی شارٹ ٹرم سے زیادہ لانگ ٹرم قرض لینے کی پالیسی بنائی ہے۔
نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی: حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے 24 کھرب 60 ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا شڈول تیار کر لیا
Jun 29, 2020 | 20:43