غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد میں احساس ہنگامی نقد امداد کی تقسیم کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ احساس ہنگامی نقد امداد پروگرام کی کامیابی اور لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر حکومت نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کا نیا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد محنت کشوں میں اب تک 145 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
حکومت نےایک کروڑ20لاکھ افرادمیں احساس ہنگامی نقد امدادکی تقسیم کاہدف کامیابی سےمکمل کیاہے:ثانیہ نشتر
Jun 29, 2020 | 23:01