لندن(اسپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کی ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں خفت آمیز شکست کے بعد سری لنکا کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دو کھلاڑیوں کوبائیوسیکورببل کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس اورنیروشن ڈکویلا کی جانب سے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوشال مینڈس اور نیروشن ڈکویلا کی عوام مقامات پر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،جس کے باعث انہیں تحقیقات کا سامنا ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی میں ایک اور سری لنکن کرکٹر بھی ہے، جس کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا ہے،بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کھلاڑیوں پر حکومت برطانیہ کی جانب سے جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میچ ریفری فل وٹ کیس پہلے ہی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جنکی وجہ سے سات دیگر آفیشلز بھی قرنطینہ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔