نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کرونا سے ہلاکتوں میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور ایسی ابتر صورتحال میں بھی جارحیت پسند مودی عوام کی زندگیاں بچانے کے بجائے میزائل تجربے کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں اگنی میزائل سیریز کی ایڈوانس قسم ’’اگنی ۔ پی‘‘ کا تجربہ کیا گیا۔ میزائل نے ایک ہزار سے دو ہزار کلومیٹر کے درمیان اپنے تمام اہداف کو تشدد بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔ کرونا وباء سے تین لاکھ سے زائد ہلاکتوں اور 3 کروڑ سے زائد کیسز کے باوجود صحت کے نظام کے بجائے فوج کو مضبوط کرنے والا جارحیت پسند بھارت اسی ماہ 24 اور 25 جون کو دو الگ الگ میزائل تجربات کر چکا ہے۔ اس طرح پانچ میں دن آ ج یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے جو بھارت کے جارحانہ عزائم کا آئینہ دار ہے۔
جارحیت پسند مودی کرونا سے زندگیاں بچانے کی بجائے میزائل تجربوں میں مصروف
Jun 29, 2021