طالبان کا مزید 4 اضلاع پر قبضہ: دوستم کی ترکی سے واپسی کا اعلان 

Jun 29, 2021

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے صوبہ پکتیا کے ضلع خوش آمند سمیت مزید 4 اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ ادھر سابق نائب صدر رشید دوستم نے  ترکی سے واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا لڑائی میں متعدد فوجی مارے گئے ہیں۔ بھاری تعداد میں اسلحہ اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔ ادھر سابق نائب صدر رشید دوستم نے طالبان کے کنٹرول میںلئے جانے والے اظلاع کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے افغان فورسز کو فوجی سامان دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزیدخبریں