آمدن سے زائد اثاثہ کیس‘ اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری کیلئے جیکب آباد میں چھاپہ

جیکب آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پی پی رہنما اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری کیلئے جیکب آباد میں چھاپہ مارا۔ نیب حکام کے مطابق اعجاز جاکھرانی رہائش پر موجود نہیں تھے گرفتاری نہ ہو سکی۔ اعجاز جاکھرانی کی عبوری ضمانت منسوخ ہو چکی ہے۔ اعجاز جاکھرانی کے بیٹے رافع جاکھرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے والد کی تمام مقدمات میں ضمانت ہے۔

ای پیپر دی نیشن