پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشتہ خرہ پشاور میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جرگے میں پیش آیا۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق 2 فریقین کے درمیان پشتخرہ بالا میں جائیداد کے تنازع پر جرگہ جاری تھا کہ اچانک فائرنگ ہو گئی جس سے ایک فریق کے 2 اور دوسرے کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور مقتولین کی نعشیں بھی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں جب کہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔
پشاور: جائیدار تنازعہ پر جرگے میں فائرنگ‘5 افراد جاں بحق
Jun 29, 2021