فیصل آباد(اے پی پی) پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار 6لاکھ 35ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی ، جس کی باعث پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف 15فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو 98ہزار ٹن کے قریب ہے۔