چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

بیجنگ(شِنہوا)چین نے منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔قومی ترقی واصلاحات کمیشن نے پیر کو بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں فی ٹن 225 یوآن (تقریبا 34.8 امریکی ڈالر) کا اضافہ ہوگا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 215 یوآن کا اضافہ کیا جائے گا۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ  طریقہ کار کے تحت ، اگر خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں فی ٹن 50 یوآن سے زیادہ کی تبدیلی آتی ہے اور یہ سطح 10 ورکنگ دنوں تک برقرار رہتی ہے تو چین میں پٹرول اور ڈیزل جیسی  تیل کی صاف مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...