سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر 10روز کیلئے پابندی لگادی

کراچی (مانیٹرنگ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹک ٹاک پر پابندی عائد  کی تھی۔ ٹاک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔ عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کئے اور 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد (وقائع نگار) وڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسخت پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار میاں علی زیب بخش وغیرہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں وفاق پاکستان، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وزارت اطلاعات، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیا رکیا ہے کہ ٹک ٹاک جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے۔ اس ایپلیکشن پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرنے کی وڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ جبکہ تعلیمی اداروں  میں اس کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔ مدراس (بھارت) کی ہائی کورٹ نے بھی اس پر پابندی عائد کی تھی۔ اسی طرح انڈونیشیا، امریکہ، بنگلہ دیش میں بھی جزوی طور پر اس اپلیکیشن پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...