لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سرنک کارٹر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ کے کرونا مثبت ہونے کی تصدیق گزشتہ روز وزارت دفاع نے کی۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ مسلح افواج کے سربراہ میں کرونا کی تشخیص معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئی۔