تھانہ بستی ملوک ایک لاکھ 80 ہزارکا نادہندہ‘ ایس ایچ او کی میپکو ٹیم کو دھمکیاں 

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ بستی ملوک نے کئی ماہ سے بجلی کا بل ادا نہ کیا جس کی وجہ سے ماہ جون تک تھانہ بستی ملوک کے ذمہ میپکو کے بقایا جات  1لاکھ 80ہزار9سو 65روپے تک پہنچ گئے جون کلوزننگ کی وجہ سے جب میپکو حکام نے بل کی ادائیگی کے حوالہ سے ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک سے ملاقات کی تو ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک نے بل جمع کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سرکاری ادارہ ہے ہم بل کہاں سے ادا کریں جس پر میپکوکی جانب سے کنکشن منقطع کرنے کا کہا گیا تو ایس ایچ او کی طرف سے میپکو ٹیم کو سخت الفاظ میں ڈرایا دھمکایا گیا جس پر ایس ڈی او میپکو بستی ملوک نے حکام بالا سے جلد از جلد بل ادائیگی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر تھانہ بستی ملوک کو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن