لاہو ر (خصوصی نامہ نگار )7ستمبر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان کی تیاری کے سلسلے میں مختلف اضلاع سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، شیخوپورہ، ننکانہ، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، جھنگ کے مبلغین اور عہدیداران کا اجلاس مولانا عتیق الرحمن کی صدارت میں مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن میں ہوا۔ اجلاس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا نورمحمدہزاروی، مولاناجنیداحمد، مولانا محمد اشرف مجددی، قاری محمدیوسف عثمانی سمیت کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی، اجلاس میں ناموس رسالت ؐاور ختم نبوت کے حوالے سے عالمی سطح پر یورپی یونین کی قرار داد کی مذمت کی گئی اور اسے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا۔ علماء نے کہا ہے کہ آئین کی اسلامی دفعات خصوصا تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین عالمی دباؤ کی شدید زد میں ہیں۔تمام اضلاع کے ذمہ داروںنے عہد کیا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐاور دینی مدارس کی بقا کا مقدمہ زندگی کے آخری سانس تک لڑینگے اور 7ستمبر مینات پاکستان ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاری اور محنت کرینگے۔