گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کرپشن اورغیرقانونی کاموں میں ملوث سرکار ی اہلکاروں کے علاوہ ان کے سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاکسی غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم یاکالونی کوہرگزاین اوسی جاری نہیں ہوگا ' ان خیالات کااظہارڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمدمجوکہ نے ''روزنامہ نوائے وقت''سے خصوصی گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ اڑھائی سوسے زائدغیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں اورکالونی مالکان کونقشہ منظوری اوراین اوسی کے اجراکیلئے حکومتی ایس اوپیز پر سوفیصدعمل کرناہوگا انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں کچھ عرصہ قبل جی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ نے 2سوسے زائدڈویلپرزمالکان اورسہولت کاروں کے خلاف محکمانہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کاارتکاب کرنے پرمقدمات کااندراج کروایا انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جی ڈی اے کے بعض اعلی افسروں کے من گھڑت بیانات کو جوڑ کر حالات کوبگاڑنے میں اہم رول اداکررہے ہیں، شہریوں کوبھی ایسی کسی بھی ابہامی صورتحال میں ادارے سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ انہیں بھی حقیقت معلوم ہوسکے۔