گوجرانوالہ:6868سکول ٹیچرز انٹرنیز کی بھرتی کا شیڈول جاری

Jun 29, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ سکولز پنجاب نے کالجز کی طرز پر صوبہ بھر میں سکول ٹیچر انٹرنیز کی بھرتی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق یکم جولائی کو بھرتی کا اشتہار شائع کیا جائیگا۔ یکم جولائی تا 15 جولائی تک آن لائن درخواستیں جمع ہوں گی۔ 19 جولائی کو پری انٹرویو میرٹ لسٹ اویزاں کی جائے گی۔ فائنل میرٹ لسٹ 23 جولائی تا 4 اگست کو لگائی جائے گی11 اگست تک اہل امیدواروں کو لیٹر ایشو کئے جائیں گے۔پرائمری انٹرنیز کی کوالیفیکیشن میٹرک، ایلیمنٹری کی ایف اے اور سیکنڈری کی بی اے  ہوگی۔ میرٹ 100 مارکس پر مشتمعل ہوگا۔جس میں انٹرویو اور اضافی کوالیفیکیشن کے مارکس بھی ہوں گے۔میل کے لیئے عمر کی حد 50 اور فیمیلی کی 55 سال رکھی گئی ہے۔پرائمری اساتذہ کو 18ہزار، ایلیمنٹری کو 20 ہزار، سیکنڈری کو 25 ہزار اور ایس ایس کو 30 ہزار ماہانہ ملے گا۔

مزیدخبریں