مظفر گڑھ(نامہ نگار)دیہاتوں میں تعینات اساتذہ حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی تعمیر میں مصروف ہیں۔تعلیم و تربیت کے عمل سے جڑے ہر فرد کو اللہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم حاصل ہے۔ اساتذہ ملک و قوم کی تعمیر کے محاذ پر ڈٹے رہنے والے خاموش مجاہد ہیں۔ نظریہء پاکستان کو نئی نسل کی سوچ اور شخصیت لازمی حصہ بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار اکبر بخاری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جھانگڑھ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ا ہیڈ ماسٹر جاوید اسلم شاہ اور اساتذہ نے بریفنگ دی،اکبر بخاری نے ریکارڈ ، بلڈنگ،حاضری، کنٹین،سیکورٹی کا معائنہ بھی کیا۔