تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، سلجوق مستنصر تارڑ 

Jun 29, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س کا دورہ کیا اور صدر چیمبر محمد ناصر مرزا سے ملاقات کی۔ سینئرنائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز ملک، اور چیمبر ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر نامزد سفیر سلجوق تارڑ نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چیمبر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے رابطے بڑھانا اور معلومات کا تبادلہ کرنا تھا انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا  توازن پاکستان کے حق میں ۔ ٹریڈ اور ایکسپورٹ میں نئے سیکٹر اور شعبے تلاش کرنا ہوں گے۔ ٹیکسٹائل ، چاول اہم درآمدات ہے، مزید شعبوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر راولپنڈی چیمبر ناصر مرزا نے نامزد سفیر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تجارت بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ اوروفود کی سطح پر تبادلوں کو فروغ دیا جائے۔ فارما سیئوٹیکل، آئی ٹی، اور سیاحت اہم شعبے ہیں جہاں باہمی منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں